مٹہ(رحیم خان سے) مٹہ کے علاقہ رونیال کے سماجی کارکن و پی ٹی ائی کے جنرل کونسلر انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 83میں پی ٹی ائی کے نظریاتی کارکن دن بدن بد دل ہو رہے او ر اس کے صرف ایک وجہ ہے موجودہ ایم پی اے محب اللہ خان جنہوں نے اپنے اس ساڑھے چار سالہ حکومت میں صرف اپنے خاندان کے افراد کو مراعات اعلیٰ نوکریوں سے نواز اہے اسی طرح موصوف ایم پی اے اپنی من مانی اوذاتی فیصلوں کے وجہ سے بھی پارٹی کو شدید نقصان دینے پر اتر ایا ہے کیونکہ نااہل لوگ جو ان کے ارد گرد ہے کہ باتوں میں چند سیاسی فیصلے ایسے کئے جو پی ٹی ائی کے وژن اور منشور کے خلاف تھے انعام اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات اس بات کی منہ بو لتا ثبوت ہے کہ ایک ناہل شخص کو پارٹی کا ٹکٹ دیا جو بری طرح شکست سے دوچار ہوا،جنرل کونسلر انعام اللہ خان نے کہا کہ انے والے عام انتخابات میں حلقہ پی کے 83سے پی ٹی ائی کے نظریاتی کارکنان میں کسی ایک کو ٹکٹ دی جائے بصورت دیگر اگر محب اللہ خان کو ٹکٹ دیا گیا تو حلقے میں پارٹی کا اللہ ہی حافظ،انعام اللہ خان نے حلقہ پی کے 83اور حلقہ این اے 30کے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے چیر مین پی ٹی ائی عمران خان صاحب سے ملاقات کا وقت مانگا ہے
1,188 total views, no views today



