کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل گورنمنٹ ہائی سکول قلاگے کے اندر نصب ٹر انسفارمر سے لاحق خطرات کے خلاف پی ٹی سی ممبران اور طلباء کا احتجاجی مظاہرہ،ٹرانسفارمر کے وجہ سے متعدد طلباء شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ مزید نقصانات کا خدشہ بڑھ گیا ، حکومتوں اور محکمہ تعلیم سمیت واپڈا کو بار بار اطلاع کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی،بجلی لائن سمیت ٹرانسفارمر کو سکول سے ہٹایا جائے بصورت دیگر ہونے والے نقصان کی ذمہ داری حکومت وقت اور محکمہ واپڈا کے سر عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائی سکول قلاگے کے پی ٹی سی ممبران اور طلباء نے سکول میں نصب ٹرانسفارمر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سکول کے اوپر گزرنے والی گیارہ ہزار بجلی لائن سمیت سکول کے اند ر نصب ٹرانسفارمر کی وجہ سے 500سے زائد طلباء کی قیمتی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ مذکورہ ٹرانسفامر کی وجہ سے متعدد حادثات میں کئی طلباء شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اور برف باری کے دوران سپارکنگ اور بجلی پول شارٹ ہونے کی وجہ سے طلباء اور اساتذہ میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے جس سے تعلیم کے حصول میں روکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور اکثریت طلباء خوف کی وجہ سے سکول نہیں آتے انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے گذشتہ کئی حکومتوں سمیت دیگر ارباب اختیار کو بار بار مطلع کیا گیا ہے لیکن تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی لہذا صوبائی حکومت سمیت محکمہ واپڈا کے حکام بالا نوٹس لے کر مذکورہ لائن کو سکول سے ہٹانے کے لئے فوری احکامات جاری کریں بصورت دیگر ہونے والے نقصان کی زمہ داری انکے سر عائد ہوگی۔
1,456 total views, 2 views today