سوات ( سید سنی خان /نمائندہ سوات نیوز ڈاٹ کام ) کمشنر آفس ملاکنڈ میں ڈویژنل ٹاسک فورس برائے پولیوکا ایک اجلاس پیر کے روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ، پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ ،تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ،عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان اور دیگرمتعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ہدایت کی کہ پولیو ایک جان لیوا بیماری ہے اور یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ اِس مہلک بیماری سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ رکھیں اور اِس سلسلہ میں کسی بھی محکمہ کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی ۔کمشنر ملاکنڈ نے تمام آفسران کو ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکامات پر فوری طور پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں اور باقاعدگی سے رپورٹ انھیں بجھوا ئیں۔ کمشنر ملاکنڈ نے اس موقع پر ریونیو مقدمات کی تیزی سے نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔
1,210 total views, no views today



