سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام)سوات کے یونین کونسل اسلام پور کے محلہ بلوو میں انجینئر امیر مقام کے ذاتی پیسوں پر واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح بدست ضلع ناظم سوات محمدعلی شا ہ کیا گیا ، افتتا حی تقریب میں بلوو کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ، انجینئر امیر مقام کے بھائی بحراللہ خان ، ضلعی کونسلر شاہ ولی خان نے کہا کہ ہم اپنے عوام کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہے اور انشاء اللہ ان کے مسائل انہی کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام نہ تو یہاں کا ایم این اے ہے اور نہ ایم پی اے لیکن اس کے باجود وہ یہاں کے غریب عوام کا خدمت اپنا فرض سمجھتے ہیں اور ان غریب عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ترقیاتی منصوبوں میں مصروف ہے ، انہوں نے کہا یہاں جو بھی مسائل ہے وہ ترجیحی بنیادوں سے حل کریں گے ، اس کے علاوہ یونین کونسل اسلام پور کیلئے سوئی گیس منصوبے کا باقاعدہ منظوری ہوئی جس کا جلد ازجلد افتتاح ہوگا جس میں انجینئر امیر مقام خود شرکت کریں گے ،انہوں نے کہا یونین کونسل اسلام پور کے مختلف علاقوں میں جو ترقیاتی کام جاری ہے وہ انجینئر امیر مقام کے اپنی ذاتی پیسوں سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ،مقررین نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں انجینئر امیر مقام پی کے 81 سے امیدوار ہوگا اور عوام کوچاہیئے کہ اسے بھاری منڈیٹ سے کامیاب بنائیں ، انہوں نے ورکروں پر زور دیا کہ پارٹی کمپین کو تیزی سے شروع کریں تاکہ آئندہ انے والے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیابی کے طرف گامزن کریں، اس موقع پر محلہ بلوو کے رہائشی فضل نبی نے ضلعی ناظم کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا جس پر ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ اور دیگر نے انہیں یقین دلایا کہ ہم بھر پور کوشش کریں گے کہ اپ لوگوں کے مسائل کا حل نکال کر اپ کے مشکلات کم ہو جائیں ،اس موقع پر یونین کونسل اسلام پور کے علاقہ بلو کے سرکردہ سیاسی شخصیات نے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ، اس موقع پر ضلع ناظم محمد علی شاہ نے یونین کونسل اسلام پور کے لئے ضلع کونسل کے فنڈ سے 10لاکھ روپے کا خصوصی اعلان بھی کردیا ۔
1,427 total views, 2 views today
Comments