اسلام آباد(این این ائی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدراحتساب عدالت میں پیش ہوگئے جہاں ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریفرنسوں کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے جہاں نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد پر نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر پرلندن فلیٹس ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لندن فلیٹس، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے باعث لندن میں موجود ہیں، نیب قوانین کی شق 17 (سی) کے مطابق ان کی عدم موجودگی کے باوجود بھی ان پر فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے۔
1,264 total views, 2 views today