سوات ،صوبہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے جاری لہر کے سلسلے میں سوات میں غیر سیاسی تنظیم ایس ڈی ایس کی جانب سے تین روزہ سوات کلچر فیسٹول اختتام پزیر ہو گیا ملک بھر سے بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگو ں اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،سوات میں غیر سرکاری تنظیم ایس ڈی ایس کے جانب سے 3روزہ سوات کلچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جسمیں ملک بھر کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی کلچر فیسٹول میں ملکی سطح پر سوات کے حالات پر مشاعرہ کیا گیا
جبکہ میوزیکل نائٹ اور معاشرے میں سیاسی پارٹیوں کے کردار پر بھی نشت ہو ئی جسمیں اعلیٰ شخصیات نے مختلف تجاویز پیش کئے اور جاری دہشت گردی سے سیاست کو لاحق خطرات پر خصوصی بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا اخری روز ایس ڈی ایس کے کوارڈینٹر ایمل خان خٹک اور ایس ڈی ایس کے مینجر صابر خان نے نمایا ں کارکردگی دیکھانے والوں میں تحائف تقسیم کئے اور کامیاب فیسٹول پر سب کا شکریہ اداکیا ۔
395 total views, 1 views today