سوات(واجد خان سے )پاکستان مسلم لیگ ن کا اہم ترین وکٹ اج گر جائیں گے، پی کے 85 سے ن لیگ کا صفایا مقدر بن گیا، تحریک انصاف اج بڑا جلسہ مدین گراونڈ میں کرے گی، جسمیں ن لیگ کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی اپنے خاندان اور ہزاروں کارکنو ں سمیت پی ٹی ائی میں شمولیت کا اعلان کرینگے، جس سے پی کے 85 میں تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن جائے گی جبکہ انے والے الیکشن میں ان کی کامیابی کے چانس مزید بڑھ جائین گے ، اج مدین میں ہونے والے شمولیتی تقریب میں مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ہونگے،شمولیتی جلسہ دن دو بجے شروع ہوگا، جس میں ضلع بھر سے کارکنان شرکت کرینگے۔جلسہ گاہ کیلئے کل سے ہی انتظامات شروع کئے گئے ہیں جو رات گئے تک جاری رہے ، اور اج صبح بھی انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ جلسہ کیلئے سیکورٹی کے بھی سخت انتظاما ت کئے گئے ہیں ۔
1,970 total views, no views today



