سڈنی: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایشز اور ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی شکست سے دوچار کر دیا، مہمان ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو84 رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، جارج بیلی نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
انگلش ٹیم 196 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
نیتھن کولٹر نائل، گلین میکسویل اور جیمز موئرہیڈ نے بالترتیب دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اتوار کو سٹیڈیم، آسٹریلیا میں تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کے کپتان جارج بیلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن نے ڈیبیو کیا۔
آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، جارج بیلی نے آخری اوور میں جیڈ ڈیرن بیک کی خوب پٹائی کی اور 26 رنز حاصل کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔
انہوں نے 20 گیندوں پر ناقابل شکست 49 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں کیمرون وائٹ 41 ، ایرن فنچ 30 ، بین کٹنگ 29 اور میتھیو ویڈ 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان سٹورٹ براڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ایون مورگن نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔ لوک رائٹ 8، ایلیکس ہیلز 6، بین سٹوکس 5، جو روٹ 11، جو بٹلر 8 ، روی بوپارہ 4، ٹم بریسنن 14، سٹورٹ براڈ 2 اور جیڈ ڈیرن بیک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، کرس جورڈن 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن کولٹر نائل، گلین میکسویل اور جیمز موئرہیڈ نے بالترتیب دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ تین ماہ کا طویل دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کو واحد کامیابی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں ملی۔
آسٹریلیا نے پانچ ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا جبکہ ون ڈے سیریز میں 4-1 سے فتح حاصل کی۔
1,318 total views, no views today


