سوات(ساجد خان سے)گورنمنٹ ہائی سکول مٹہ کے طلبائ کا سکول گراونڈ میں پارکنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، سڑک بند ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مقامی لوگوں اور سکول انتظامیہ کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے گورنمنٹ ہائی سکول مٹہ کے گراونڈ میں عوام اپنے گاڑیوں کو پارک کررہے ہیں، جس کی وجہ سے سکول کے طلبائ کا غیرنصابی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہے، طلبائ کے باربار منع کرنے کے باوجو د کارپارکنگ کا عمل جاری ہونے کی وجہ سے اج سکول کے طلبائ نے سڑک بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا، سکول اساتذہ کی یقینی دہانی کے بعد طلبائ واپس اپنے سکول چلے گئے تاہم طلبائ کا کہنا ہے اے سی مٹہ، اور ڈی ایس پی مٹہ اور تحصیل ناظم کارپارکنگ فوری طور پر ختم کردیں اور گراونڈ کو سکول طلبائ کیلئے خالی کردیں، بصورت دیگر بھر پور احتجاج کیا جائیگا،
1,664 total views, 4 views today
Comments