سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈسیدظہیرالاسلام شاہ نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ناجائیز منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کیخلاف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کاقیام عمل میں لائینگے اورضلع کے سطح پرعوامی مسائل اورمشکلات کے خاتمے کیلئے افسران پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیگی ان خیالات کااظہار سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا وفد میں سابق چیئرمین رشیداقبال، سیدشہاب الدین، سابق یونین صدر حضرت بلال ، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سعیدالرحمن، محبوب علی ، ناصرعالم ، پرویز عالم پاپا ، شیرین زادہ اوردیگر موجود تھے ، اس موقع پر سیکرٹری کمشنر نعیم اختر خان بھی موجود تھے ، اس موقع پر چیئرمین شہزادعالم نے کمشنرملاکنڈظہیرالاسلام شاہ کو نئی تعیناتی پرخوش آمدید کیااورانکاشکریہ اداکیا، سیدظہیرالاسلام شاہ نے گفتگومیں کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھیں اورکان ہے، اورآپ لوگوں کے تعاؤن کے بغیر اصلاحی معاشرے کاقیام ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے خاتمے کیلئے ہرضلع کے سطح پر تجربہ کارافسران کی خصوصی ٹیمیں بنائی جائیگی جوعوامی مسائل کے حل کیلئے کوششیں کریگی ،اورماہانہ رپورٹ پیش کریگی ، انہوں نے کہا کہ چارج سنبھالتے ہی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کئے کہ وہ اپنے اضلاع میں کھلی کچہریوں کاانعقادکریں، اورخاص کر معاشرے میں ناجائیز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں تیز کریں اورملاکنڈڈویژن کی تاریخ میں پہلی کنزیومر پروٹیکشن کونسل کاقیام عمل میں لایاجائیگا، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم بھی جاری ہے اور عوام کی جان ومال کاتحفظ ہرحال میں یقینی بنایاجائیگا، قانون کی حکمرانی برقراررکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائینگے اورمیونسپل سروسز کو بھی یقینی بنایاجائیگا، انہوں نے کہا کہ میرا مقصد عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی اورانکے مشکلات کا خاتمہ ہے جس سے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے ۔
1,212 total views, no views today



