مٹہ (رحیم خان سے )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان اور کرنل ریٹائرڈ عبدالغفار خان نے کہا ہے کہ عوام باچاخانی کو ایک بار پھر لانے کیلئے 2018 میں عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دیں کیونکہ علاقے میں اصل تبدیلی ہی باچا خان بابا کے سپاہی ہی لاسکتے ہیں اور گذشتہ حکومت میں ضلع سوات میں امن یہاں پر دہشت گردی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی بعد ایک مختصر وقت میں بحالی کرکے ثابت کردی ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی نام نہاد علمبردار 2018میں ایک بار پھر عوام کو دھوکہ کرنے کیلئے دیوانے ہوچکے ہیں اور اس وقت وہ کچھ کررہے ہیں جن کی صوبائی حکومت کیساتھ کوئی اختیار بھی نہیں انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہوچکی ہے وہ مزید ان لوگوں کی جھوٹ وفریب میں نہیں ائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کوزہ درشخیلہ کس چاقور میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے ناظم حاجی بخت رحیم محمد قیوم محمد زوبیر منیر خان اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے بہت سے خاندانوں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی جلسے میں ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان محمد قاسیم خان ظاہر شاہ خان ڈاکٹر محمد نعیم خان شاہ ولی خان عبدالولی خان اور دیگر افراد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے الیکشن 2018میں اے این پی کاساتھ دیا اور یہاں پر اے این پی کے حکومت بن گیا تو عوام کو ہم یہ ثابت کرینگے کی عوام کی زندگیوں میں تبدیلی کس طرح اسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی حکومت نے اپنے پانچ سالہ حکومت میں یہ ثابت کردیا تھا کہ دہشت گردی کی خلاف جنگ جیتنے سیلاب کی بعد تباہ کاریوں کی بعد ایک مختصر وقت میں ضلع سوات میں تمام ادارے اور رابط پل بحال کرکے صرف دوسال کی حکومت میں عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لائی تھی اور اگر عوام نے ایک مرتبہ ساتھ دیا تو عوام اور علاقے کی تمام ضرورتوں کو پورا کرکے دم لیں گے
1,348 total views, no views today



