سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ٹاون شپ ریزیڈنس سوسائٹی کے صدر امجد خان کمال زئی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد کانجو ٹاون نے شہریوں کی زندگی بہتر بنانا اور انکو سہولیات انکے گھر کے دہلیز پر فراہم کرنا ہے ،ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہے ،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم کانجو ٹاون کے شہریوں کی بلاتفریق خدمت کر رہے ہیں ہمارا مقصد صرف اور صرف یہاں کے عوام کی زندگی بہتر بنانا اور انکو تمام تر سہولیات انکے گھر کے دہلیز پر فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کانجو ٹاون کے لوگوں کی بدقسمتی ہے کہ عرصہ دراز سے یہاں کے لوگوں کیلئے ایس ڈی ڈی اے کا مستقل پی ڈی نہیں دیا گیا ہے جس سے عوام کے مسائل جوں کے توں ہے لہذا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹاون پش کو مستقل پراجیکٹ ڈائریکٹر دیا جائیں تاکہ یہاں کے عوام کے مسائل ختم ہوسکیں ،انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کانجو ٹاون شپ کے عوام پر سیاست نہیں کرنے دینگے ہمارا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے ۔
1,750 total views, no views today



