سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے ، ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، ڈپٹی کمشنر عامر آفاق ، آصف سلیم اور دیگر نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہم سب پر یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے آس پاس کے ماحول صاف ستھرا رکھیں، اس حوالے سے مشترکہ کردار کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں خصوصی ماہانہ صفائی مہم کا اغاز کردیا گیا ہے ، جس میں مینگورہ شہر کے گلی کوچوں ، نالیاں اور خصوصی طور مینگورہ خوڑکی صفائی کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے اختتام پر مینگورہ شہر کے دکانداروں کو خصوصی بیگ دیا جائیگا جس میں وہ اپنا کچرا ڈال کر دکان کے باہر رکھا کریں ،انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس سی خودمختار ادارہ ہے جن کا مقصد صرف اورصرف عوام کو سروسز کی فراہمی ہے ،انہوں نے کہا کہ بھاری مشینری سے مینگور ہ ندی ، نالیوں اور سڑکوں سمیت گلی کوچوں کی صفائی مہم ایک ماہ تک جاری رہی گی ، اس حوالے مینگورہ شہر کو چار زون میں تقسیم کیا گیا ہے اورہر زون میں ایک انسپکٹر ہوگا ، انہوں نے کہا کے اس سلسلے واسا کے دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ عوامی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جاسکے ، انہوں نے شہرویوں سے بھی شہر صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کردی گئی، اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے کہا کہ ناظمین اور ویلج کونسل ممبران مہم کی کامیابی کے لئے تعاوکریں ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حصہ لے مینگورہ شہر کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار داکریں ، انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے جاری کام اگلے تین ماہ تک مکمل کریں گے، اس موقع پر مینگورہ شہر میں صفائی کے حوالے اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جو سوا ت پریس کلب سے روانہ ہوکر نشاط چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔
1,402 total views, no views today



