سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) بریکوٹ میں نامعلوم موٹر کار سواروں کا فلائنگ کوچ پر اندھا دھند فائٰرنگ ایک شخص ہلاک متعدد زخمی ہوگئے .پولیس سٹیشن غالیگے کے مطابق مینگورہ سے بونیر جانیوالی فلائنگ کوچ پر بریکوٹ کے علاقہ ناگوہا کے مقام پر موٹر کار میں بیٹھے افراد نے اندھافھند فائرنگ شروع کردی . جس سے ایک شخص موقع پر ہی جانبحق جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے بریکوٹ ہسپتال منقتل کردیا. تاہم ویاں پر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال لایا گیا. پولیس نے واقعہ کے بعد موٹر کار کی تلاش شروع کردی یے. واقعہ میں دو خواتین . دو پولیس اہلکار سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج سیدو شریف ہسپتال میں کیا جارہاہے
1,519 total views, no views today
Comments



