سوات(خورشید علی)ڈاکٹر خالد محمود نے ضلعی ناظم پر سنگین الزامات عائد کردی، امیر مقام کے کہنے پر وہ سیدوشریف کے عوام کو فنڈز نہیں دے رہے اور والئی سوات کے فیملی بارے ہتھک امیز رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں، ضلعی ناظم کے دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کونسلر اور پختونخواہ میپ کے اہم رہنما ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ ضلعی ناظم ایک سو ضلعی کونسلرز کو فنڈزدیتے ہیں جبکہ سیدو شریف یونین کونسل کے ضلعی کونلسر کو فنڈز نہیں دے رہا ، اس کی وجہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ امیر مقام کے کہنے پر یہ سب کچھ کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی ناظم محمد علی شاہ والئی سوات کے خاندان کو بھی اپنے کرسی سے برا بلا کہتے ہیں، جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی ناظم بتائیں کیوں وہ ضلعی کونسلر سیدو شریف کوفنڈز نہیں دے رہے ۔
1,386 total views, 2 views today