سوات (ساجد خان سے) قائمقام ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے اور پولیس کو جرائم پیشہ افرادسے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ان کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں قیام امن کو برقرار رکھنے اور ہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پولیس فورس ہر وقت تیار ہے اورجرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے 24گھنٹے کو شاں ہے، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے اورپچھلے ہفتے ڈویژن بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ، کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے27مفروران ، 382مشتبہ افراد ، 17کلاشنکوف ،پستول 95 ، 47رائفل،1سٹینڈ گن ، 2 ایل ایم جی ،3002کارتوس ، 17 جارجر،21ماٹر گولہ، 1 ہینڈگرنیڈ،6خنجر،121.960-kg چرس،1.156-kg ہیروئن اور160 لیٹر شراب بر آمد کرکے کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف الطاف خان نے کہا ہے کہ علاقے کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں سرچ اپریشن اینڈ سٹرائک آپریشن میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں اور سینکڑوں مشکوک افراد کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات کو برآمد کیا گیا ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائمقام ڈی آئی جی محمد اعجاز خان اور ایس ڈی پی او سیدو شریف پیر سید خان کے خصوصی ہدایت پر سیدو شریف کے پہاڑی اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے آپریشز جاری ہیں اور سینکڑوں مشتبہ گان کو حراست میں لینے کے بعد تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد کی ہے ، انہوں نے کہا کہ علاقے میں بدکار لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں اور ان لوگوں کے خلاف کاروائی میں 6افراد کو جیل بھیجوا دیا گیا ہے جبکہ بد کار خواتین کو علاقہ بدر کردیا گیا ہے ۔
1,406 total views, no views today



