سوات، سوات میں کرش مشینوں کے ذریعے رزق کمانے والے ہزاروں مزدور گزشتہ ایک مہینے سے بیروزگار ی کا شکار ہیں اور کرش مشینوں پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ضلع بھر میں کرش مشینوں کومالکان نے احتجاجاً بند رکھے ہوئے ہیں اس سلسلے میں آل سوات کرش مشین اونر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک گرینڈ جرگہ زیر صدارت صدر رحمت علی خان منعقد ہوا ، جرگہ میں مالکان کے علاوہ مزدوروں اور ڈرائیوروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ، انوں نے فیصلہ کیا کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم ممبران اسمبلی کے خلاف شدید احتجاج اور صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے
صدر رحمت علی خان نے کہاکہ سواتی عوام کو تحریک انصاف کے حکومت کا تبدیلی کے نعرے بہت مہنگا پڑا ، سوات کے سادہ اور غیور عوام نے تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے پر یقین کرتے ہوئے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کیا، لیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف کے انصاف نے سواتی عوام سے روزگار چھیننا شروع کردیا اور ہزاروں مزدور بیروزگار ہوگئے حکومت کا کام عوام کو روزگار دینا ہے صوبائی وزیر معدنیا ت اور معدنیات کرش مشینوں کو معدنیات ثابت کرنے کی ناکام ہوشش کررہے ہیں لیکن سواتی عوام ایسا نہیں ہونے دینگے ، اور تحریک انصاف سوات کے ایم پی ایز نے خاموشی اختیار کرکے اپنے عوام کا پوچھا تک نہیں ، حالانکہ اس بارے میں ہمارے یونین کے نمائندوں نے کئی بار ایم پی اے عزیز اللہ گران محب اللہ خان اور سلیم الرحمان کے ساتھ ملاقات بھی کرچکے ہیں اور سارے تفصیل سے آگاہ کیا ہے ، لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہ ہوسکی ، تو یہ تھا تحریک انصاف حکومت کاانصاف ، جنرل سیکرٹری محبوب الرحمان نے کہاکہ تےئس مئی سے یونین کی طرف سے ہمارے مشین احتجاجاً بند ہیں اور ہمارے طرف سے سار ے مشین چودہ جون کے عدالت کے فیصلے تک انتظارمیں ہیں ، دوسری جانب ڈائریکٹر معدنیات ملاکنڈ ڈویژن نجیب اللہ نے کچھ مشینوں سے ہفتہ واری لیتے ہیں اور وہ لوگ مشینیں چلاتے ہیں ، اور وہ مشینیں اب ہمارے یونین میں نہیں ہے ، اس کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے وہ صرف بند مشینوں کے پیچھے پڑے ہیں ہم صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے کرپٹ آفیسر کے خلاف انکوائری کرکے سواتی عوام کو داد دیں ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی امین خان نے کہاکہ اگر چودہ جون کے عدالت کے تاریخ تک صوبائی حکومت نے ہمارا مسئلہ حل نہ کیاتو ہم سوات کرش ایسوسی ایشن سارے مزدور ٹرک ڈرائیور یونین ، ڈائنا مزدور ، ٹریکٹر مزدور موجودہ سوات کے ایم پی ایز کے خلاف احتجاجاً روڈوں پر نکل کر احتجاج کریں گے اور اگر کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار سوات کے حکومتی ایم پی ایز ہونگے آخر میں آل سوات کرش ایسوسی ایشن کے سارے عہدیداروں نے ڈاکٹر خالد محمودخالد گوجر ، لیاقت علی خان کوزہ بانڈی ، عبداللہ یوسفزئی ، اکبر شاہ لالہ ، فضل رحمان نونو اور عبدالرحمان تاجر برادری کا صدر کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماراساتھ دیکر داد رسی کی ۔
472 total views, no views today


