خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ بٹئی کا رہائشی کاشف ولد محمد عذیر موٹر سائیکل پر سوار تھے ، کہ راستے میں اپنے ہی پستول کی گولی چل جانے سے زخمی ہوگیا ، جس کو فوری طور پر خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، بعد از سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ خوازہ خیلہ کے پہاڑی علاقہ تاروگے میں نل محلہ میں بجلی شارٹ سرکٹ کے وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی ،
جس سے زبیر ولد حضرت سکنہ تاروگے کے گھر میں موجود سارا سامان اور 12تولے سونا جل کر خاکستر ہوگیا، علاقے کے لوگوں نے اپنے مدد اپ کے تحت کوششوں سے آگ کو قابو کرلیا ، متاثرہ شخص نے حکومت سے مالی امداد اپیل کی ہے ۔خوازہ خیلہ شالپین کا رہائشی خیراتی ولد بہرام گزشتہ 5دن سے لاپتہ ہے ۔70 سالہ ضعیف شخص جس کی دماغی توازن بھی درست نہیں ہے ،سفید ٹوپی اور خاکی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہے ، جس کسی کو معلومات ہوتو تھانہ خوازہ خیلہ سے رابطہ کریں ۔
412 total views, no views today


