سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام) سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم اورسوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفورخان عادل نے سینئر صحافی احمد نورانی پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُسے ایک بزدلانہ اقدام قراردیاہے، ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسے شہراوروفاقی دارالخلافہ میں بھی اگرکوئی صحافی محفوظ نہیں توپھرملک کے دیگر علاقوں میں صحافیوں کی تحفظ ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد نورانی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم نیشنل پریس کلب اوراسلام آباد کے صحافیوں کو ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں۔ کہ ہم ان کے ہرکال پر لبیک کہیں گے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان صحافیوں کیلئے غیرمحفوظ ملک بن چکاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ملک بھر میں مقیم صحافیوں کی تحفظ کویقینی بنایاجائے۔ اوراحمدنورانی پرحملہ کرنیوالے ملزمان کوفوری طورپر گرفتارکرکے انہیں قرارواقعی سزادی جائے۔
1,178 total views, 2 views today