مینگورہ،مٹہ کے نواحی گاؤں درشخیلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل معراج سکنہ کوزہ درشخیلہ نے اٹھویں جماعت کے طالب علم مجاہد ولد عاقل سکنہ برہ درشخیلہ پر معمولی بات پر تشدد کی جسکے نتیجے میں بچے کو بے ہوشی کے حالت میں بی ایچ یو درشخیلہ لایا گیا جبکہ بچے کے والد عاقل اور دو بھائیوں نے مل کر سکول کے اندر پرنسپل پر بھی تشدد کی تاہم لوگوں
نے سکول پرنسپل کو بچایا ۔زرائع کے مطابق سکول پرنسپل پر اس سے پہلے بھی بچوں پر شدید تشدد کے شکایات ائے ہیں جسپر علاقہ عوام نے سکو ل پرنسپل کی تبادلے کا مطالبہ کیا ہیں تاہم بچے کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
401 total views, no views today
Comments


