سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) مشیر وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ، جس میں ن لیگ ملک گیر کا میابی حاصل کریگی ، ملاکنڈ ڈویژن میں اربوں روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے ، جس پر ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی کا انقلاب بر پا ہو جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنگوٹہ میں اپنے رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس مو قع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، غلام فاروق سپین دادا ، سوئی گیس ملاکنڈ ڈویژن کے انچارج ماسم ابرار خان ، اکبر زمان اور ضلعی کونسلر چارباغ محبوب علی خان بھی موجودتھے ، انہوں نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کے خواب دیکھنے والے جمہوریت کو ڈی ایل کرنا چاہتے ہیں ان کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور اس میں میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک گیر کامیابی حاصل کریگی اور ایک بار پھر میاں نواز شریف اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اور ترقیاتی کاموں کا تسلسل جاری رکھیں گا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے چارسالوں میں اس صوبے کے عوام کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا بلکہ سوات میں کوئی کام نہیں کیا ، اب وہ عوام کو دھوکہ میں رکھنے کیلئے سوات کی تقسیم کی ساز ش کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ انکو پتہ ہے کہ اس کو عملی نہیں بنایا جاسکتا ، وہ عوام کو گمراہ کررہے ہیں لیکن سوات کے عوام اب ان کے دھوکوں میں نہیں آئیں گے ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں مرکزی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ بحرین ٹو کالات روڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا ہے اور چکدرہ ٹو جرو اور درگئی ٹو کالام ایکسپریس وے پر کا م کا آغاز جلد ہوگا جبکہ اربوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس اور بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے جسکی تکمیل سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مشکلات کا خاتمہ ہوجائیگا ۔
1,536 total views, 2 views today