کبل(تحصیل رپورٹر) کبل گریڈ اسٹیشن پر جلد کام کا آغاز کرینگے کارکنان فعال ہو کر تمام ویلج کونسلوں میں تنظیم سا زی کرائیں ترقیا تی منصوبوں میں عوام کو مایوس نہیں کرینگے سوات میں تاریخی ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ کے مرہون منت ہیں گجرگڑھی سے مینگورہ تک سوئی گیس کی منظور شدہ منصوبے پر تقریباً3ارب روپے لا گت آئی گی اس منصو بے پر تیزی سے کام جا ری ہے اِن خیا لات کا اظہار گذشتہ روز وزیر اعظم کے مشیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام نے تحصیل کبل کے علا قہ اخون کلے میں پارٹی رہنما سا بق SPنور الہدیٰ خان کے حجرے میں ایک تقریب کے دوران کیا اس موقع پر سا بق SPنور الہدیٰ ، ضلعی کونسلر سید افضل شاہ ، فیروز شاہ خان ، عبد الغفور خان ، عثمان غنی ، انجینئر حنیف خان ، جلا ت خان ، بخت محمد خان ، آئین خان ، بہر اللہ ، سلطان حسین و پا رٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ،امیر مقام نے کہا کہ ہم نے بغیر کسی مینڈیٹ ریکارڈ ترقیا تی منصو بے کرائیں جبکہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کو مسائل میں دھکیلنے کے سواء کچھ نہیں کیا مزید کہا کہ بجلی مسائل سسٹم کے اوورلوڈنگ کا مسئلہ ہے جو جلد ختم کرینگے ملاکنڈ ڈویژن میں اربوں روپے گریڈ اسٹیشنز کے تعمیر پر خرچ ہونگے جس میں تحصیل کبل کے عوام کے لئے گریڈ اسٹیشن پر کام کا بھی جلد آغاز ہو گا انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کسی لا لچ کے بغیر کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام مسلم لیگ سے بے پنا ہ محبت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے اور مو ٹر وے پر کام جا ری ہے جو ہمارے منظور شدہ منصوبے ہیں انہوں نے پا رٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ ہر یونین کونسل کے سطح پر تنظیم سا زی شروع کریں اور پارٹی کا گراف مزید آگے لے جانے میں کو تا ہی نہ کریں پارٹی کا ہر کارکن ہما ر ے لئے قا بل احترام ہے ان کے شا نہ بشا نہ ہونگے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہے ۔
1,698 total views, no views today



