اسلام آبا(این این ائی) دفتر خارجہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف مہم پر برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کرکے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی طلبی کے دوران سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے کو پاکستان کی داخلی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے برطانوی حکومت کو شدید تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہارات اور ان میں بدنیتی پر مبنی مواد پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ورزی ہیں، ایک دوست ملک کی سرزمین کو پاکستان مخالف بدنیتی پر مبنی مہم کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
1,590 total views, no views today



