بریکوٹ( ریاض احمدسے)خیبرایجوکیشن بریکوٹ کے زیر اہتمام دوسری سالانہ عمرہ پیکج کی قرعہ اندازی اور ستوری د تحصیل بریکوٹ کے لئے ایورڈز کی تقریب منعقدہوئی ۔جس میں قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر صدیق علی خان ، جنرل سیکرٹری فضل منان خان ،ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان ،فضل احد خان لالا جی ، محمدنثار ایڈوکیٹ ، پی ایس ایم اے تحصیل بریکوٹ کے صدر طیب سردار ، سکول ڈائر یکٹر انجینئر شرافت علی ،پرنسپل اسرار علی کے علاوہ ستوری دتحصیل بریکوٹ کے لئے نامزد شخصیات سابق اے ڈی سی ملاکنڈ و ادیب محمد جمیل یوسفزئی ،سابق ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچر محمد رحیم خان ،کم عمر قرآن مجید حافظ محمد طیب ،بین الاقوامی ٹیبل ٹینس کوچ اظہر احمد خا ن ،سابق ایس ایس پی محمد ہلا ل شہید ( ستار ہ شجاعت ) ، اسپیشل پرسن دونوں پاؤں سے معذور محنت کش محمد حنیف ، ،اساتذہ کرام کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ادارے کی پالیسی کے مطابق سٹاف کے لئے عمرہ قرعہ اندازی میں قرعہ معلم اسد خان کا نکل آیا اورانہیں ایک لاکھ روپے نقد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے دئیے گئے ۔جس پر انہیں سکول انتظامیہ اور تقریب میں موجود لوگوں نے مبارک باد پیش کی ۔ستوری د ہ تحصیل بریکوٹ کے ایورڈ ز کے لئے نامزد کردہ شخصیات جنہوں نے اپنے فیلڈ میں نمایا ں کارنامے سرانجام دئیے جس پر خیبر ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایورڈز پیش کئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر شرافت علی اور پرنسپل اسرار علی نے کہا کہ ستوری د تحصیل بریکوٹ کے لئے ایورڈز کا مقصد یہی ہے کہ وہ شخصیات جنہوں نے اپنے فیلڈ میں نمایا ں کارنامہ سرانجام دیا ہواور وہ اپنے علاقے کے لئے باعث فخرہو انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایورڈز پیش کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ہماری کوشش ہوگی کہ ائندہ نامزد شخصیات میں اضافہ کریں ۔بعد میں ستوری د تحصیل بریکوٹ کے نامزد شخصیات نے ادارے کے اس کاوش کو سہرا اور شکریہ ادا کیا ۔

1,892 total views, no views today



