سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے فشریز و لائیوسٹاک محب للہ خان نے کہا ہے کہ عوام آئندہ بھی تحریک انصاف کو کامیاب کرانے کے لئے پر عزم ہے تحریک انصاف کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں اور اس کارکردگی کے بنیاد پر انتخابی میدان میں اتریں گے ، ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے تحریک انصاف نے صوبہ بھر میں انقلاب برپا کررکھا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ واقع شگئی میں حلقہ پی کے 83سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے حوالے سے تحریک انصاف نے مختصر دور میں جو انقلابی اقدامات اٹھا ئی ہے ماضی میں نظیر نہیں ملتی ، عوام تحریک انصاف کے کارکردگی سے مطمئن ہے جسکا واضح ثبوت این اے 4 پشاور کی ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی امیدوار کی کامیابی ہے اور یہی ضمنی الیکشن آئندہ عام انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے حق میں عوامی ریفرنڈم ہے ، عوام تحریک انصاف کے کارکردگی سے مطمئن ہے اور وہ آئندہ بھی تحریک انصاف کو کامیاب کرانے کیلئے پر عزم ہے ، عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں ترقی اور خوشحالی کا سلسلہ جاری رہیگا ، تحریک انصاف نے ماضی کے سیاسی کلچر کو تبدیل کرکے خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچر کو متعارف کرایا ہے اور یہی سیاسی کلچر مخالف سیاسی قوتوں کے درد سر بن چکا ہے ۔
1,352 total views, no views today



