سوات (خورشید علی) ن لیگ سے مستعفی رہنما انجینئر عمر فاروق سے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے رابطے تیز ، ساتھیوں سے صلاح ومشورے کے بعد آئندہ چند روز میں آئندہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سیکرٹری سوات کے مستعفی ہونے کے بعد سیاسی پارٹیوں کے رہنما ان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں اور ان سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے ، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں انجینئر عمرفاروق نے بھی اپنے قریبی دوستوں سے صلاح ومشوروں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صلاح و مشوروں کے بعد سیاسی مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجنیئر عمر فاروق کو اپنے قریبی حلقوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا کہاہے، جس سے توقع پیدا ہوگئی ہے کہ وہ جلد پی ٹی ائی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردینگے
قومی وطن پارٹی کے مستعفی رہنما افضل شاباچہ آج پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے ، قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہونے والے رہنما اور سابق امیدوار پی کے 81افضل شاباچہ آج باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلاں کریں گے ، اس سلسلے میں انکے ابائی علاقے پنجیگرام بریکوٹ میں اجتماع ہوگا ، جس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما شرکت کریں گے ۔
1,254 total views, 2 views today