اسلام آباد: جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سعودی عرب روانگی کے باعث جسٹس ناصرالملک نے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ناصرالملک کی قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد کے ہال میں منعقد ہوئی، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ان سے حلف لیا، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئروکلاء سمیت دیگرحکام نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نجی دورے پر سعودی عرب گئے ہیں جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
563 total views, no views today
Comments


