تحریر ؛۔خورشید علی
چودہ سالہ ہیرا اکبر کا تعلق سوات کے صدر مقام سیدو شریف سے ہے، وہ اپنی تعلیم کیساتھ ساتھ سکولوں میں بچوں پر تشدد کیخلاف کام بھی کرتی ہے، کم عمری کے باوجود وہ سکولوں میں بچوں پر تشدد کیخلاف سرگرم عمل ہے اور سکولوں میں بچوں پر تشدد کیخلاف مختلف فورمزپر لیکچر بھی دیتی ہے۔
بچوں پر تشدد کے خلاف سرگرم کام کرنے پر کڈز رائٹس فائونڈیشن ہالینڈ نے چودہ سالہ طالبہ ہیرا اکبر کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز کیلئے پاکستان سے نامزد کردیا ہے ۔

نجی سکول میں پڑھنے والے والی کم عمر طالبہ ہیرا اکبر کہتی ہے کہ وہ کچھ سالوں سے سکولوں میں بچوں پر تشدد کیخلاف بھر پور کام کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کڈز فائونڈیشن نے پاکستان سے مجھے نامز دکردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوات اور خصوصا مالاکنڈڈؤیژن میں تشدد کی وجہ سے بچے سکول چھوڑرہے ہیں یا سکول میں ان کی حاضری کم ہوتی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ تشدد کیخلاف اگاہی مہم اس مقصد کیلئے چلارہی ہوں کہ سکولوں میں بچوں پر تشدد کے واقعات میں کمی لائی جا سکیں۔

کڈز رائٹس فائونڈیشن ہالینڈ ہر سال دنیا بھر کے 55 ممالک سے 151 افراد کو بچوں، اور بچیوں کو نامزدکرتی ہے اور ان میں سے پانچ بچوں کو پھر ایوارڈ کیلئے منتخب کرتے ہے، ہیرا اکبر کے والد محمد اکبر اس حوالے سے کہتے ہیں کہ اس سال پاکستان سے میری بیٹی کو اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، جس کا فیصلہ 15 نو مبر کو کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں یہ ایوارڈ تین افراد کو دیا جاتا ہے۔ امید ہے کہ اس سال یہ ایوارڈ میری بیٹی جیت جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے کے بعد میری خوشی دیدنی تھی۔

دوسری جانب ہیر اکبر کی انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز کے لئے نامزدگی پر علاقے کی بچیاں بھی خوشی کا اظہار کر رہی ہے اور انہیں بھی امید ہے کہ ہیرا کو یہ انعام ضرور ملے گا۔
ہیرا اکبر چائلڈرائٹس کمیٹی پی ار سی کی چائلڈ پارلیمنٹ کی سپیکر بھی ہے، جس میں بچوں کے حقوق کےحوالے بحث کیا جاتا ہے اور اس کے حل کیلئے مشاورت بھی ہوتی ہے، ہیرا اکبر کہتی ہے میں مستقبل میں لیکچرر بن کر سوشل سیکٹر میں کام کرونگی ، تاکہ ہمارے معاشرے کے بہتر اصلاح کیلئے کام کرسکوں ۔

چودہ سالہ ہیرا اکبر ساتویں جماعت میں پڑھتی ہے، وہ تعلیم کیساتھ ساتھ کبوتر پالنے کی بھی شوقین ہیں اورانہوں نے گھر میں بڑی تعداد میں کبوتر پال رکھے ہیں ۔ ہیرااکبر کہتی ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اس سال یہ ایوارڈ پاکستان کے نام ہو جائیگا۔

2,952 total views, no views today



