سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام) پی ٹی آئی سوات کی اکثریت سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے خلاف ہیں ، وزیر اعلیٰ سوات کے عوام کے جذبات اور احساسات کا احترام کریں ، تحصیل کونسلر شاہدرہ وتکے اور پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری مینگورہ سٹی شاہد علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، انہوں نے کہا کہ سوات کی اپنی ایک شناخت ہے اور سٹیٹ دور میں سوات ،بونیر ، شانگلہ اور کوہستان پر مشتمل ضلع تھا ، جس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے یہاں کے عوام پر ظلم کی انتہاکردی گئی ،ا نہوں نے کہا کہ آج بھی شانگلہ اور بونیر سمیت پورے ڈویژن کا بوجھ سوات پرہیں اور سوات کے عوام ان کے مہمان نوازی کرتے ہیں لیکن اب سوات کو دو حصوں میں تقسیم کا اعلان کرکے یہاں کے عوام کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی نہیں کی گئی کیونکہ سوات کے عوام کی اکثریت اسکے خلاف ہے پہلے سوات کے عوام کو مراعات دی جائیں اسکے بعد اپر سوات ضلع کا اعلان کریں ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں جو کام کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے ، انہوں نے کہا اپنے یونین کونسل میں 6ٹیوب ویل، اینگرو ڈھیرئی سے لیکر تختہ بند تک روڈ ، شاہدرہ نمبر 3سکول کو آف گریڈ کرکے ہائی سیکنڈری بنادیا ، اسکے علاوہ مینگورہ ڈگری کلاج کے نیاعمارت تعمیر کیا جس پر کروڑوں روپے کے لاگت آئیں ، انہوں نے کہا کہ شاہدرہ یونین کونسل کو ایک ماڈل یونین بنا دونگا ، اس سلسلے میں چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان مکمل تعاون کریں گے اور یہ سب کچھ ان کے تعاون کے بدولت ہورہا ہے ، انہوں نے ضلعی اختیارات میں ضلعی ناظم اختیارات نہ دینے کی مکمل مخالفت کی ۔
1,514 total views, no views today



