مینگورہ،ایم وی ای محمد اکرام خان نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 140گاڑیوں کا چالان کیا ،25500روپے کے جرمانے وصول کئے گئے ،غیر قانونی طور پر سی این جی ٹنکیوں کی تنصیب اور اگ بجھانے والے الات نہ ہونے کے بناء پر کارروائی عمل میں لائی گئی اس موقع پر ایم وی ای محمداکرام خان نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹر ز
حضرات اپنی زندگیوں کیساتھ ساتھ عوام کی زندگیوں کو بھی محفوظ بناتے ہوئے گاڑی کے پچھلے حصے میں سی این جی ٹنکی نصب کریں اور ساتھ ہی ساتھ اگ بجھانے والے الات بھی اپنے ہمراہ رکھیں انہوں نے کہاکہ اگ بجھانے والا الہ جو کہ بااسانی مارکیٹ میں دستیا ب ہوتے ہیں اور مہنگے بھی نہیں ہے کہ جس کو خریدنا عوام کے بس سے باہر ہو انہوں نے کہاکہ ایک الہ 250روپے میں ملتا ہے اس کے باوجود اگر پبلک ٹرانسپورٹرز کے پاس یہ الات موجود نہ ہوتو انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی انہوں نے کہاکہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کریں انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ بھی ایسی سی این جی گاڑیوں میں سفر نہ کریں جو غیر محفوظ ہواور اس سلسلے میں وہ انتظامیہ کیساتھ تعاون کرتے ہوئے ان کو اگاہ کیا کریں ۔
345 total views, no views today


