سوات، دریائے سوات کے بے رحم موجیں اپے سے باہر ہوگئی، پانچ سالہ بچے سمیت دو افراد کی جان لے لی، گرمی کی وجہ سے دریا کے بہاؤ میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، .پولیس کے مطابق ننگولئی میں دریائے سوات سے پانچ سالہ بچے وقار احمد ولد مشتاق سکنہ چارباغ کی لاش برآمد کرلی گئی ، بچہ اپنے ماموں کے ہاں ننگولئی ایا تھا کہ دریائے سوات کے بے رحم موجوں
کے نذر ہوگئے ،لاش کو دریائے سوات کے کنارے برآمد کرنے کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی گئی ۔
تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ڈاڈہرہ میں دریائے سوات سے سالہ لڑکا عمر خان ولد افضل سکنہ میاگانو چم سیدو شریف کی لاش برآمد ہوئی، جس کو مقامی پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا، پولیس کے مطابق نوجوان کو دریاء سوات کے بے رحم موجوں نے یہاں پہنچایا تھا،جس کو مقامی لوگوں نے دریا سے نکال لیا ، پولیس نے لاش کو ورثاء کے حوالہ کردیا۔
379 total views, no views today


