سوات(پریس ریلیز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمداعجازخان نے کہا ہے کہ پولیس شہداء نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔دھرتی اور امن کے لئے قربانیاں دینے والے پولیس شہداء ہمارے ہیروز ہیں ہمیں اپنے پولیس شہداء پر فخر ہیں آج بھی پولیس ملک و قوم کی خاطر ہر قربانی دینے کے لئے صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے پولیس کا مورال بلند ہے شہداء کے خاندان اور ان کے بچے خود کواکیلے تصور نہ کریں ہم ان کو تنہائی کا احساس نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سپیشل پولیس فورس شہداء کے اعزاز میں دیے گئے پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جن میں شہداء کے بچوں اور گھر والوں کو مدعو کیا گیا تھا۔اس موقع پر ڈی پی او سوات محمد اعجازخان نے کہا کہ سپیشل پولیس فورس شہداء کے بچے جو دہم پاس ، قد 5′-6″ اور عمر 30سال سے کم ہو کو ریگولر پولیس میں بھرتی کیا جائیگا ۔ڈی پی او محمد اعجاز خان نے مزید کہا کہ سپیشل پولیس فورس شہداء کے بچوں کے لئے سکالرشپ کا بھی بندوبست کیا جائیگا اوران کو خپل کور ماڈل سکول میں داخل کرایا جائیگا ۔اس موقع پر ڈی پی او محمد اعجاز خان نے مدعوکئے گئے سپیشل پولیس فورس کے شہداء کے گھر والوں سے ان کے مسائل دریافت کیے اور انکے حل کے لئے فوری کاروائی کا حکم دیا۔ آخر میں ڈی پی اوسوات نے شہداء کے ایثال ثواب بلند درجات کے لئے دعا کی اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی خانخیل اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مرادخان بھی موجود تھے۔
1,458 total views, no views today



