مٹہ(سوات نیوزڈا ٹ کام) گاؤں کوزہ بامہ خیلہ کے عوام جن میں فراموش خان ،عزت مند خان،رجب خان،عبدالجلیل ،سر فراز خان پیندہ خیل ودیگر نے مٹہ پریس کلب اپر سوات کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صو بائی حکومت کے جانب سے کوزہ بامہ خیلہ میں دریاکنارے حفاظتی پشتوں کیلئے سات کروڑ روپے منظور کئے ہے تاکہ گر میوں کے موسم میں اگر پھر سے دریا بپھر جائے توپورا گاوں اور دریا کنارے باغات ان حفاظتی پشتوں کے وجہ سے محفوظ رہے، جبکہ اب ایک مقامی شخص جنکاتعلق بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہے اس نے نے ٹھیکیدار کے زریعے مشینری لگائی ہوئی ہے اور دریا سے ریت اور باجری نکالنے میں سر گرم عمل ہے،اس سلسلے میں گاوں کے مکینوں نے کئی بار متعلقہ شخص سے ریت اور باجری نکالنے سے منع کیا ہے مگر تاحال یہ سلسلہ جاری ہے ،جس کے وجہ سے کوزہ بامہ خیلہ گاوں کو ڈھوبنے کے شدید خطرا ت لاحق ہے لہذاحکومت وقت ، انتظامیہ اور متعلقہ ادروں سے اپیل کر تے ہے کہ وہ کوزہ بامہ خیلہ دریا کنارے سے ریت اور باجری نکالنے پر پابندی لگائی ،بصور ت دیگر اگر کسی بھی ناخوشگوار واقع کا زمہ دار انتظامیہ اور حکومت وقت ہوگی۔
2,440 total views, no views today



