سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوکارئی کے دو طالب علموں نے ڈسٹرکٹ تقریری مقابلے میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی، سالانہ مقابلے ہائی سکول شگئی میں منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر سے سرکاری سکولوں کے طلباء نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا، تقریری مقابلے اردو اور انگلش زبان میں کئے گئے ، انگلش زبان میں ہائیر سیکنڈری سکول کے طالب علم عبداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،یہ پوزیشن سال 2012 سے مسلسل یہ سکول جیتی ارہی ہے،اب عبداللہ صوبائی ادبی مقابلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جبکہ اردو مقابلہ میں اسی سکول کے کاشف خان نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے سکول کا نام روشن کردیا ہے۔ سکول کے پرنسپل میاں شاہ سید نے کہا کہ ہمارے سکول کے طلباء غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ سکولوں کے مقابلوں میں ہر سال نمایا ں پوزیشن حاصل کرلیتے ہیں ۔
1,968 total views, no views today



