اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئس بینکوں میں بے نام اکائونٹس میں پڑے پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر واپس لانے کا فیصلہ، مقتدر حلقوں نے تیاری مکمل کرلی، چند ہفتوں میں رقم واپس لانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ، کالا دھن اور دیگر ناجائز ذرائع سے کمائی گئی پاکستانیوں کی دولت جو سوئس بینکوں کے بے نامی اکائونٹس میں پڑی ہے اسے واپس لانے کیلئے تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور مقتدر حلقے 200ارب ڈالر کی یہ خطیر رقم واپس لانے کیلئے چند ہیہفتوں میں کام شروع کر دیں گے۔ واضح رہے کہ یہ رقومات 2008-2009میں70سے 40ارب ڈالر تھی جو بڑھتی بڑھتی 200ارب ڈا لر تک جا چکی ہے ۔ واضح رہے کہ سوئس بینک کے اے جی کے ایک ڈائریکٹر نے آن ریکارڈ کہا ہے کہ صرف ان کے بینک میں پاکستانیوں کے 97ارب ڈالر پڑے ہوئے ہیں جبکہ وزیر خارجہ سوئٹزلینڈکہہ چکے ہیں کہ پاکستانیوں کی 200ارب ڈالر کی رقومات پڑی ہوئی ہیں ۔ اس کالے خزانے سے متعلق بین الااقوامی تنظیموں نے کئی بار رپورٹ کیا کہ ان رقومات کا تعلق پاکستان سے ہے ۔
1,753 total views, 4 views today