سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 13نومبر2017ء ) فلاحی تنظیم د حق آواز نے دیوار مہربان قائم کردی ، پہلے روز متعدد افراد نے گرم کپڑے اور سویٹرز و دیگر اشیاء اٹھالیں ، کچہری چوک کے ساتھ مینگورہ ہاسٹل کے دیوار کو دیوار مہربان کا نام دیکر غرباء اور مساکین کیلئے گرم کپڑے ، سویٹرز ،شال اور جوتوں سمیت دیگر اشیاء رکھے گئے ہیں جو غریب لوگ سردیوں سے بچنے کیلئے اٹھا سکتے ہیں ، د حق آواز تنظیم کے سربراہان فضل حمید ، نورخان اور عالمگیر خان نے بتایا کہ ہمارامقصد غریب و نادار لوگوں کو سردی کے استعمال کیلئے گرم اشیاء فراہم کرنا ہے ، دیوار مہربان کیلئے شروعات ہم نے اپنے گھروں سے کی اور عوام الناس سے پیل ہے کہ وہ اس کا خیر میں حصہ لیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے پرائیویٹ سکولوں میں کمپین بھی چلائی ہے امید ہے کہ لوگ اس کار خیر میں حصہ لیں گے ۔
1,562 total views, no views today



