کبل(تحصیل رپورٹر) جوڈیشل کمپلکس کبل پر تعمیراتی کام کو دو شفٹوں میں کراکر مزید تیز کیا جائے کمپلکس پر تعمیراتی کام کے تکمیل کی مدت پوری ہوچکی ہے ارباب اختیار نوٹس لے کر کارروائی کریں ان خیالات کا اظہار سب ڈویژنل کبل بار ایسوسی ایشن کے صدر فضل ربی خان ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلکس کبل پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے لیکن حکام کو چاہئے کہ وہ حسب وعدہ تعمیراتی کام کو دو شفٹوں میں چالو کراکر دن رات کام کیا جائے کیونکہ کمپلکس کا کام دو سال میں مکمل ہونا تھا جو پہلے ہی پورے ہوچکے ہیں لہذا تمام سٹیک ہولڈرز جوڈیشل کمپلکس پر اپنے اپنے کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے چابکدستی کا مظاہرہ کریں تاکہ درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
1,412 total views, no views today


