سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات کے علاقے بلوگرام میں کنویں میں کام کرنے والے پر ملبہ گر کر جاں بحق ، ریسکیو1122 اہلکاربروقت پہنچ گئے اور چارگھنٹے آپریشن ککرکے مزدور کی لاش کو کنویں سے نکالا ، تفصیلات کے مطابق حضرت علی ولد سید ولی سکنہ برا بانڈئی بلوگرام میں ایک کنویں میں مزدوری کررہا تھا کہ اچانک ان پر ملبہ گر گیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیوں 1122 کے اہلکار موقع ہی پر پہنچ گئے اور چارگھنٹے مسلسل آپریشن کیا لیکن مزدور زخمی ہونے اور دم گھٹنے سے دم توڑ گیا تھا ، ریسکیو اہلکاروں نے مزدور کی لاش کو کنویں سے نکالا جس کو بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کرکیا گیا ۔
1,950 total views, no views today
Comments



