مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کیساتھ ساتھ اس وقت وہ بھی ضلع کونسل فنڈ سے مٹہ ہسپتال کی اہم ضروریات کو پوری کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ضلع فنڈز سے مٹہ ہسپتال او ٹی کیلئے مذید 32 لاکھ روپے کی ضروری او ٹی کی سامان بہت جلد ہسپتال کی حوالے کی جایئگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ضلع کونسل فنڈ سے مٹہ ہسپتال کیلئے ویل چیر زمٹہ ہسپتال کے ڈاکٹرز ڈاکٹر اصغر خان ڈاکٹر شہاب الدین اور دیگر سٹاف کو حوالہ کرنے کی بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سرفراز خان اکبرعلی اوردیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وہ ضلع کونسل فنڈ سے متہ ہسپتال کی بنیادی اہم ضرورتوں کو پوری کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں اور ہسپتال کی مختلف وارڈز اور ایمرجنسی اور اپریشن تھیٹر کیلئے ویل چیرز دینے کی بعد انشاء اللہ بہت جلد ضلع کونسل کے فنڈ سے مذید 32لاکھ روپے کی ضروری سامان ہسپتال کی اپریشن تھیٹر کیلئے ہسپتال کے ڈاکٹروں کے حوالہ کرینگے انہوں نے کہا کہ مٹہ ہسپتال مٹہ کی عوام اور تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر اداروں کی مشترکہ ہسپتال ہے اسلئے ہم سب کو ملکر اس ہسپتال کو معیاری اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کرنا چایئے
956 total views, 2 views today