مٹہ ( رحیم خان ) تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ تحصیل کونسل مٹہ عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کونسل میں ہر ممبر کو انکے حق انکو دینے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے مٹہ بازار میں ٹریفک اور روزانہ لگنے والی فروٹ اور سبزیوں کی غیر قانونی منی منڈھیوں کو ختم کرنے کیلئے کوشش کرینگے عوام بازار میں گاڑیاں کھڑی کرنے کی بجائے پارکنگ استعمال کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے سپیکر محمد حکیم ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان عادل خان ایڈوکیٹ گوہر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا کہ ذمہ دار احکام نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن میں انجن اور جیسس نمبر ٹھیک ہونے والے گاڑی اگر کہی ایک جگہ پر کٹ ہو تو انکوں بھی رجسٹریشن میں شامل کریں انہوں نے کہا کہ وہ چوری اور انجن اور چیسس نمبر غلط یا کٹ گاڑیوں کی حمایت نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شوخدڑہ کی باونڈر ی وال اور چپریال میں سیوریج کی بند نظام کو درست کرنے کیلئے ذمہ دار احکام سے بات کرینگے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مٹہ بازار میں ٹریفک جام کو ختم کرنے کیلئے انتظامیہ اور ٹی ایم اے مٹہ سے تعاون کریں اور اپنے گاڑیاں میں روڈ کی بجائے مقررکردہ پارکینگ میں کھڑی کردیں اور بازار میں سبزیاں اور فروٹ بھیجنے والے مقررکردہ منڈھیوں میں کام کریں انہوں نے کہا کہ مٹہ بازار میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ لیبارٹریوں اور ان کوالیفائڈ ٹیکنیشن اور میڈیکل سٹوروں کی بارے میں متعلقہ ذمہ دار احکام سے بات کرینگے اجلاس سے اپنے خطاب میں جاوید علی نے کہا کہ کونسل میں ذمہ دار احکام کونسلروں کی درمیان فرق ختم کرکے تمام ترقیاتی فنڈز برابر کی بنیاد پر تقسیم کریں اور یہ نہ کریں کہ ایک یونین کو نسل کو زیادہ اور ایک کو کم فنڈ دیا جائے انہوں نے کہا کہ کونسل تمام ممبران کو یکساں ترقیاتی فنڈز دینے کو یقینی بنائے فضل ربی نے مٹہ بازار میں تجاوزات مین روڈ پر کھڑی گاڑیوں اور فروٹ اور سبزیوں کو ختم کرنے اور لیبارٹریوں کی خلاف انکوائری کامطالبہ کیا اور غیر رجسٹرڈ لیبارٹریوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا
1,928 total views, no views today



