سوات(اپنے نمائندوں سے)ضلع سوات مین موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری نے مرجھا چہروں پر خوشی لٹادی، ہر طرف رحمت کی بارش برسنے سے موسم سرد اور فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہونگے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا، بارش منگل اور بدھ کی رات شروع ہوئی جو وقفے وقفے سے بدھ کے روز بھی جاری رہی ، موسم سرما کی پہلی برفباری سے کالام ،مالم جبہ ، سنگر ، پیوچار سمیت دیگ پہاڑی علاقوں کے پہاڑوں اور میدانوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس سے ان خوبصورت علاقوں میں مزید نکھار پیدا ہو گیا ہے، اسی طرح سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کے باعث موسمی بیماریوں میں کمی ائے گی ،
2,543 total views, no views today
Comments



