سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ وہ عوامی نمائندہ ہیں اور عوام کی خدمت ان کی کوششوں کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی تمام منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران کی ذمہ داری ہے۔ہر شخص کو عوام کی زندگی میں بہتری لانے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے خلوص دل سے کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ان لوگوں کا نام سنہرے حروف کے ساتھ لکھا جائے گا جنہوں نے زیادہ سے زیادہ بے لوث خدمت کی ہو۔لہذا منتخب نمائندگان ،سرکاری افسران اور ضلعی وتحصیل حکومتوں کو عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں روز بہ روز مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
1,498 total views, no views today
Comments



