سوات،سوات میں بس سٹینڈوں کے ٹیکس میں اضافہ کیخلاف ٹریفک جام ہڑتال رہا، سوات سے پشاور، پنڈی ، سمیت اندرون ملک جانے والے چزسمیت تمام اڈے سنسان رہے، ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے مطابق جن لوگوں نے حالیہ سال کیلئے ٹینڈرز کے ذریعے بس سٹینڈوں کو لئے ہیں انہوں نے اڈے کی ٹیکس دوگنی کردی ہے، جس فلائنگ کوچ، بس یا ڈاٹسن سے چالیس روپے لیا جا تا تھا،
ان سے اب اسی روپے لئے جاتے ہیں، جس کیخلاف ٹرانسپورٹرز تنظیموں نے مکمل بائیکاٹ کردیا ہے اور ٹیکس میں اضافہ کیخلاف پہیہ جام کررکھا ہے، ٹرانسپورٹ تنظیموں کے مطابق اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ تک پرانا ٹیکس بحال نہیں ہوجاتا۔
456 total views, 1 views today
Comments