سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ سٹی پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کا بینہ کا پہلہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس پیپلز پارٹی ضلع صدر عرفان حیات چٹان اور جنرل سیکٹری اقبال حسین بالے کے زیر صدارت منعقد ہوا،
اجلاس میں مینگورہ سٹی کے کارکنان اور عہداران نے شرکت کی۔اجلاس میں یونین کونسل کے سطح تنظیم سازی پر بحث کی گئی،اور بہت جلد یونین کونسل کے سطح تنظیم سازی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔
ضلعی صدر عرفان حیات چٹان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،کہ سوات میں پیپلز پارٹی کا پیغام سوات کے کونے کونے تک پہنچائے اور بہترین پاکستان بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کو کامیابی کے لئے عملی کوششیں جاری رکھے۔اس موقع پر جنرل سیکٹری اقبال حسین اور سٹی صدر اختر حسین نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔
1,268 total views, no views today
Comments



