کبل(تحصیل رپورٹر) پانی کا مسلہ راتوں رات حل کرکے پی ٹی آئی ممبران نے اہلیان توتانوبانڈئی کے دل جیت لئے،عوام کا خراج تحسین ،مستقبل میں ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ تفصیلات کے مطابق بجلی کم وولٹیج اور سولر سسٹم کے لئے درکار سورج تپش کمی کی وجہ سے گاؤں توتانوبانڈئی کے عوام کو ٹیوب ویل سے پانی کی ترسیل کا سلسلہ رک گیا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کے بحران نے سر اٹھا لیا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے ضلعی کونسلر حمید خان،پی ٹی آئی یو سی صدر اقبال بلند،کسان کونسلر نواب خان ،چمن اور دیگر نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے پشاور سے ٹیم لانے کا بندوبست کیا اور پوری رات ٹیوب ویل میں گزار کر لوگوں کو مسلسل پانی فراہم کیا اور درپیش پانی کا مسلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کردیا جس پر اہلیان توتانوبانڈئی نے پی ٹی آئی ممبران کو خراج تحسین کرتے ہوئے ہر موڑ پر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
1,094 total views, no views today



