سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی سوات کے جنرل سیکرٹری اورنامزدامیدوار برائے حلقہ پی کے 83رحمت علی خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام اے این پی کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کیلئے پرعزم ہیں اے این پی کے دورحکومت کا اگرموجودہ دورسے موازنہ کیاجائے تو ہرصورت میں اے این پی کادور موجودہ دورپربھاری ہے۔ حکمرانوں کی شکست کیلئے ان کی ناقص کارکردگی ہی کافی ہے۔ عوام اے این پی کو ان کے سابقہ حکومتی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈھیرئی میں حلقہ پی کے 83سے تعلق رکھنے والے ملگری استاذان اوردیگرہم خیال اساتذہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سرفراز خان، محب خان اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ اورآئندہ الیکشن کے حوالے سے تجاویز بھی دئے ، رحمت علی خان نے کہا کہ اے این پی نے حقیقی معنوں میں دھرتی کے تحفظ اورحقوق کی جنگ لڑکر قربانیاں دی ہیں جس سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک پرامن اورخوشحال معاشرہ مقصود ہو۔ تو عوام کو ایک بار پھراے این پی کو لاناہوگا۔ جس کے لئے عوام پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ اے این پی کے دورحکومت میں صحت وتعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے تھے ، جبکہ حقیقی معنوں میں پولیس اصلاحات بھی اے این پی حکومت کاقابل قدر کارنامہ ہے اے این پی کے دورحکومت میں تعلیمی اداروں کاجال بچھانا اس بات کاثبوت ہے۔ کہ اے این پی تعلیم دوست پارٹی ہے اورہم نے جتنے تعلیمی ادارے قائم کئے ہیں ماضی اور حاجی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اگرموقع ملاتو ایک بارپھرتعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔
1,447 total views, no views today



