سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات، کرش مشینوں کی بندش کیخلاف مزدور اورمالکان سراپااحتجاج، ڈی سی سوات کے دفتر کے سامنے احتجاجاً دھرنے کااعلان، مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں بنی گالہ میں دھرنے کی دھمکی ، کرش مشینوں کی بندش سے 25ہزار مزدوربیروزگارہوگئے، بیروزگارہونیوالے مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے، مزدوروں کو فاقہ کشی سے بچانے کاپرزورمطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سوات بھرمیں قائم غریب لوگوں کے روزگارکاواحدذریعہ کرش مشینوں کی بندش کے باعث ان کرش مشینوں سے وابستہ براہ راست یابلواستہ ، پچیس ہزار مزدوربیروزگارہوکرفاقوں کاشکار ہوگئے۔ آل سوات کرش پلانٹ اونرایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایوب برج کانجوکے قریب ایک احتجاجی اجلاس منعقدہواجسمیں صدررحمت علی خان جنرل سیکرٹری حاجی شیرین زادہ، فنانس سیکرٹری ونائب صدر امین خان اوراقبال وغیرہ اورمزدوروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس امر پر افسوس کااظہار کیاگیاکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بلاجواز سوات کے 60کرش مشینوں کو بندکیاگیاہے، انہو ں نے کہا کہ تمام مشینوں کے مالکان قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود بھی ان کو اجازت نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے اس کاروبار سے وابستہ 25ہزار افرادبیروزگاری کاشکارہیں اوران کے ہاں فاقوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سوات اور انتظامیہ کی طرف سے کرش مشینوں کی بندش کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں انہو ں نے خبردارکیا کہ اگر فوری طورپریہ مسئلہ حل نہ کیاگیاتوہم ڈی سی سوات کے دفتر کے سامنے دھرنادیں گے اور بصورت دیگرہم بنی گالہ تک احتجاجی مارچ کریں گے۔
1,722 total views, 2 views today