بریکوٹ( ریا ض احمدسے) ،چھ روز قبل لاپتہ اُنیس سالہ نوجوان کی نعش برآمد ،تین ملزمان گرفتار ،مزید تفتیش جاری ،ایس ایچ او رحیم خان،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل سید زمان کے سربراہی میں ایس ایچ او رحیم خان اور ایدیشنل ایس ایچ اوعبدالقہار نے چھ روز قبل ایک نوجوان شاہد خان لاپتہ ہوگئے تھے اُن کے لاپتہ ہونے کے بارے اُن کے خاندان والوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرلی جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی پولیس نے تفتیش کے دوارن مقتول کے فون نمبر کا سی ڈی آر چیک کیا اور سی ڈی آر کی مدد سے ایک ملزم کو لعل ذادہ کو ٹریس کیا دوران تفتیش ملزم لعل ذادہ نے نہ صرف شاہد خان کے قتل کی ذمداری قبول کی بلکہ اپنے ساتھ شریک جرم دو مزید ملزمان سلیمان اور اکرام ساکنان ابوہا کی بھی نشاہدہی کی پولیس نے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا اور ملزمان کے خلا ف مقتو ل کے بھائی فیاض کے مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا پویس نے تین ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے وجہ قتل کو فی الحال صیغہ راز میں رکھا ہے۔
2,092 total views, 2 views today