سوات، ایس آر ایس پی ، چائلڈ پروٹیکشن اور خپل کور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خپل کور ماڈل سکول میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا جس میں ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم خان، ایم پی اے عزیز اللہ گران، ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر ، اے سی بابوزئی اشفاق خان ، ایس آر ایس پی کے اعجاز خنا ، سوشل ویلفیئر آفیسر حمید خان ، خپل کور فاؤنڈیشن
کے محمد علی اور چائلڈ پروٹیکشن کے گوہر ورکشاپ سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈینگی سے نجات کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں پانی کے برتنوں کو ڈھانپنے اور کھلے عام پانی نہ چھوڑنے اپنے گھروں ، مساجد ، سکولوں اور عوامی مقامات میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر ممبران اسمبلی ، DCسوات محمود اسلم وزیر اور متعدد سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم ڈینگی وائرس کی روک تھام ، ممکنہ حملے کی صور میں ہنگامی اقدامات اٹھانے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔ تا ہم اس سلسلے میں لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑے کرنے کیئے ابتدائی طور پر ہمیں اقدامات کرنے ہوں گے۔ ممبران اسمبلی فضل حکیم خان ، عزیز اللہ خان گران نے یقین دہانے کرائی کہ ہم ممکنہ ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے ہر فلور پر بات کرینگے ۔ اور صوبائی حکومت کی نوٹس میں لا کر مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے ۔ انہوں نے اب تک کے سیمینارز ، عوامی آگاہی مہم کو نیک شگون قرار دیا ہے۔
441 total views, no views today


