مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام)صوبائی حکومت تبدیلی لانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ نقیب احمد خان رہنما عوامی نیشنل پارٹی وسابق امیدوار تحصیل کونسل ارکوٹ سوات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ومرکزی حکومتیں عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہوں چکی ہیں ۔ ملک اور خیبر پختونخواہ میں آئے روز بے روگاری بڑ رہے ہیں اور تعلیم یافتہ نوجوان در بدر کے ٹھکریں کھانے پر مجبور ہے ۔ صوبے میں اب بھی کرپشن عام ہیں 2013 میں تبدیلی کے دعویدار عمران خان نے کہا تھا کی ہم وی ائی پی کلچر کا خاتمہ کردنیگی مگر نتیجہ آج عوام کے سامنے ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی دورے اقتدار میں صوبے کو مختلف چیلنجز درپیش تھے مگر پھر بھی صوبے میں بنیادی ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔ بلدیاتی الیکشن کے وقت بلدیاتی نظام ایکٹ کچھ اور تھا مگر آج کچھ اور کردیا گیا ہیں جس میں نو منتخب بلدیاتی ممبران کو بہت مشکلات کا سامنا ہے خاص کر ویلج کونسل کی نمائندوں کو انہوں نے کہا کہ عوام نیشنل پارٹی پہلے سے ذیادہ مظبوط قوت بن گئی ہیں ۔ سوات تحصیل مٹہ میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ائندہ الیکشن 2018 عوامی نیشنل پارٹی کی جیت یقینی ہے اور وہ صوبے میں عملی تبدیلی لائینگے۔
1,352 total views, 2 views today